ڈی سی ٹوبہ کا سٹی ہسپتال اور سکول کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈی سی ٹوبہ کا سٹی ہسپتال اور سکول کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈی سی ٹوبہ کا سٹی ہسپتال اور سکول کا دورہ، سہولیات کا جائزہ بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح : ماہم آصف ملک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے شہر کے مختلف عوامی خدمت کے اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات سمیت جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے دوران مختلف وارڈز، گائنی وارڈ اور فارمیسی کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی اور علاج معالجے سمیت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہِ راست دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بہتری کیلئے مؤثر نگرانی ضروری ہے ۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بخشی پارک کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور عملے کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز میں طلبہ سے ملاقات کی اور نصابی سرگرمیوں، تعلیمی معیار اور تدریسی عمل کے حوالے سے سوالات کیے ۔ ان نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ تعمیراتی معیار، شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو ہر صورت ملحوظ رکھا جائے ۔ عوام کو معیاری صحت، تعلیم اور بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...