1900کاروباری مقامات پر محنت کشوں کو طبی سہولیات فراہم
لاہور(خبر نگار) کمشنر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں پنجاب سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ سروسز کی یکم نومبر سے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم نومبر سے اب تک موبائل ہیلتھ سروسز کے ذریعے لاہور اور اس کے گردونواح میں 1,899صنعتی و کاروباری مقامات پر محنت کشوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مختلف فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس میں 15 ہزار 43 محنت کشوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ محنت کشوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ 82 ہزار سے زائد ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ اسی طرح محنت کشوں کی صحت کی جانچ کیلئے 1,380 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments