پنجاب یونیورسٹی کا پریس کلب کے ممبرز کیلئے سکالرشپس کااعلان
جامعہ پنجاب سے ارشد انصاری کے تعلق پر فخرہے :وائس چانسلر محمدعلی صدرلاہور پریس کلب کے اعزاز میں تقریب سے سلمان غنی ودیگر کاخطاب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام لاہورپریس کلب کے صدرارشد انصاری کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر محمد علی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ اورسلمان غنی،صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی صابر سبحانی ،پروفیسر ڈاکٹرعابدہ اشرف،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ او طلبا وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں ارشد انصاری کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔14سال لاہور پریس کلب کا صدر رہنا اعزازکی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے ارشد انصاری کے تعلق پر فخرہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ پریس کلب کے کونسل ممبران کے بچے پنجاب یونیورسٹی پڑھیں تو 5بچوں کی آدھی فیس معاف کریں گے ۔سکالرشپ پروگرام کے سلسلے میں پریس کلب کے گورننگ باڈی کے ممبر سید سجاد کاظمی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ سلمان غنی نے کہا کہ ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز کی حامل متعدد شخصیات شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ارشد انصاری کا اعزاز آزادی صحافت کا اعزازہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments