مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار اہم:آرپی او
مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا کردار اہم:آرپی او ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اجلاس،امن کمیٹی ارکان کی بھی شرکت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ اور امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری اور بھائی چارے کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آر پی او انعام الرحمن ملک نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ضلعی امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور کمیٹی ارکان باہمی اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور امن کمیٹی کے ارکان باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ ضلع میں پائیدار امن کی فضا برقرار رکھی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments