چناب نگر:صفائی ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

 چناب نگر:صفائی ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

چناب نگر:صفائی ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانیکی ہدایت فیلڈ میں عملی کام کرنے والے ورکرز ہی ڈیوٹی پر برقرار رکھے جائیں :ڈی سی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال کے ہمراہ چناب نگر کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات، ورکرز کی حاضری، مشینری کی دستیابی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی آفس چناب نگر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کی حاضری چیک کی اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے اور مشینری کو پینٹ اور واش کرکے مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ صفائی آپریشن میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے منیجر ستھرا پنجاب حمزہ امجد کو ہدایت کی کہ سرکل چناب نگر کے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور ورکرز کی ڈیوٹیوں کا جامع منصوبہ تیار کرکے پیش کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ میں عملی طور پر کام کرنے والے ورکرز ہی ڈیوٹی پر برقرار رکھے جائیں، جبکہ غفلت برتنے اور کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کیا جائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے چناب نگر میں جاری سیوریج لائن کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے ، مشینری کی مکمل فعالیت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں۔ عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور شہری مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...