مقدمے میں مطلوب ملزم ملک حسنات گرفتار

مقدمے میں مطلوب ملزم  ملک حسنات گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے نوری گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 30 لاکھ روپے بٹورنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم ملک حسنات علی کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 73؍2025 امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17 اور 22 کے تحت درج ہے ۔ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے مطلوب تھا ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر مبینہ ساتھیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...