صنعتی یونٹس کی ناقص صورتحال ، بڑے سانحہ کا خدشہ

صنعتی یونٹس کی ناقص صورتحال ، بڑے سانحہ کا خدشہ

کارخانوں سمیت دیگر صنعتی یونٹس میں نہ آتشزدگی سے نمٹنے کے مؤثر انتظامات نہیں انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی پر عملدرآمد کی ناقص صورتحال کا نوٹس ،وجوہات طلب

 سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ڈویژن بھر میں صنعتی یونٹس کی ناقص حفاظتی صورتحال کسی بڑے سانحے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ، آبادیوں کے درمیان قائم چاول، آٹا، گھی، جانوروں کی ادویات، آئس کریم اور برف کے کارخانوں سمیت دیگر صنعتی یونٹس میں نہ آتشزدگی سے نمٹنے کے مؤثر انتظامات ہیں اور نہ ہی شور اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، حالیہ مہینوں میں آگ لگنے کے پیش آنیوالے واقعات کے تناظر میں صنعتی حفاظتی انتظامات کی اہمیت ایک بار پھر اجاگر کردی ہے ،اورپنجاب حکومت نے انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی پر عملدرآمد کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے وجوہات طلب کرلی ہیں، جبکہ ضلعی حکومتوں کو عملدرآمد کا جامع فریم ورک تیار کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ریجن بھر میں متعدد چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس گنجان آباد علاقوں میں قائم ہیں، جہاں کسی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی، آگ بجھانے کے آلات، حفاظتی اقدامات اور شہریوں کے انخلا کے مؤثر انتظامات کی عدم موجودگی بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے ۔ سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ صنعتی یونٹس کی سیفٹی، ماحولیاتی تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے واضح لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور مقررہ مدت میں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹس کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...