زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم حیاتیاتی کرہ پر ہیریٹیج ٹریل شو
ملتان (خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی ملتان میں عالمی یومِ حیاتیاتی کرہ کے موقع پر یونیسکو چیئر سسٹین ایبلٹی کلب اور یونیسکو چیئر فار لو کاربن اینڈ سسٹین ایبل ایگریکلچر کے اشتراک سے ہیریٹیج ٹریل شو کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع، قدرتی ماحول، ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی کے حوالے سے طلبہ میں شعور و آگاہی پیدا کرنا تھا ۔شو میں لال سوہانرا اور چولستان کے قدرتی حسن، ثقافت اور روایات کو اجاگر کرنے کے لئے لائیو پینٹنگ، پلیج کینوس، ڈرامہ، پرسنفیکیشن، موسیقی اور روایتی فنون سمیت چھ مختلف سرگرمیاں پیش کی گئیں، جن میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی ماحول، حیاتیاتی تنوع اور ثقافتی ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور نوجوان نسل اس حوالے سے مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے ۔ ایسے تخلیقی اور تعلیمی پروگرام طلبہ میں ماحولیاتی ذمہ داری، ثقافتی شناخت اور پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی قدرتی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیداری کے فروغ کے لئے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔تقریب میں توکل ہیچری کے چیف ایگزیکٹو جاوید سندھو، مرزا کمیل رضا، پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ حکیم، پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر سلمان قادری، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی، ایمن بتول، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments