داودخیل کچہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی نہری پانی سے محروم

 داودخیل کچہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی نہری پانی سے محروم

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داودخیل کچہ کی لاکھوں ایکڑ اراضی نہری پانی سے محروم ایشیاء کی سب سے بڑی نہر تھل داؤدخیل کی زمینوں کا سینہ چیر کا پانچ اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زمین کو سیراب کر رہی ہے جبکہ داؤدخیل کی زمینیں نہری پانی کو ترس رہی ہیں۔

کسان زمیندار مہنگے داموں ڈیزل خرید کر گندم کی فصل کو پانی لگانے پر مجبور ہیں داودخیل کے مقام نہر تھل سے نکلنے والے راجباہیں ںخارا مائینرز۔پائی خیل مائینرز۔اور داؤدخیل مائینرز کئی ماہ پہلے بند کر دیے گئے کسانوں نے گندم کی بوائی مہنگے داموں بیج۔کھاد خرید کر کاشت کی ہے لیکن 60سالوں سے چلنے والے یہ نہری نالے پچھلے دو سالوں سے گندم کی عین بوائی کے وقت بند کر دیے جاتے ہیں جس سے کسانوں کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اب گندم کی بوائی کے بعد اور بوائی سے پہلے وتر کے پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ تینوں نہری نالے بند پڑے ہیں جس سے لاکھوں ایکڑ پر کاشت گندم کی فصل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی زیادہ کاشت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن کسانوں کو پانی ہی نہیں دیا جا رہا ڈی اے پی کھاد یوریا کھاد ڈیزل مہنگے ہیں جو کسان کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں اب نہری پانی بھی بند کر دیا گیا ہے کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نہروں کے پانی کی بندش کا مسلہ سیاسی ہے داودخیل۔کچہ۔بخارا۔و دیگر علاقوں سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...