پولیس پر فائرنگ کرنے والا سابقہ فوجی گرفتار

پولیس پر فائرنگ کرنے  والا سابقہ فوجی گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)گذشتہ روز میانوالی میں شہریوں اور پولیس پر فائرنگ کرنے والا سابقہ فوجی 12 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد پولیس نے زندہ گرفتار کر لیا پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیئے اس کا پیچھا کیا تھا۔

 تاہم فائرنگ کے بعد فوجی شاہجہان نے خود کو فیملی سمیت گھر میں محبوس کر لیا تھا پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا محاصرہ کیا جہاں پولیس نے ملزم کے اہلخانہ کو ریسکیو کر کے گھر سے نکالا 12 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آخر کار ملزم کو زندہ گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا گیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس شاندار اور محفوظ آپریشن کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر شامل تمام پولیس ملازمین و افسران کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...