منشیات فروش گرفتار، ایک کلو 400 گرام چرس برآمد
میانی( نامہ نگار )تھانہ میانی پولیس کی کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، ایک کلو 400 گرام چرس برآمد منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کے سلسلے میں تھانہ میانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او میانی امتیاز احمد بھاگٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فخر کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments