اے سی کا بھٹہ پور میں صفائی، صحت و تعلیم کے انتظامات کا جائزہ
بنیادی مرکز صحت، گرلز پرائمری سکول اور ستھرا پنجاب پروگرام کا معائنہ،ہدایات
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے بھٹہ پور کا دورہ کیا اور بنیادی مرکز صحت، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت بھٹہ پور میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی میں کوئی تعطل نہ آنے دیا جائے ۔بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments