شجرکاری ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا سبب، وسیم اختر
ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر نے میپکو سب ڈویژن وسندیوالی کے دورے کے موقع پر شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔
اس موقع پرانہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی بلکہ صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کے قیام کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے ۔ درخت قدرتی ماحول کا حسن بڑھانے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ان کی مناسب دیکھ بھال اور حفاظت بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments