سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ
عوامی اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوسوں، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کرتے ہوئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، عوامی اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوسوں، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت پابندیوں کا فوری اطلاق ہوگا اور یہ سات روز تک برقرار رہیں گی۔ اس دوران ہر قسم کے اسلحہ اور آتشیں ہتھیاروں کی نمائش، انہیں ساتھ لے کر چلنے اور استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہے ۔ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں جاری احکامات کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا، ممکنہ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments