بچی سے زیادتی وقتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے موسمیات کے قریب کم سن بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم عرفان کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
ملزم کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزا سناتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے جبکہ استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں بھی تضاد موجود تھا۔ ملزم عرفان کو جون 2026 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سزائے موت سنائی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments