موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول

موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول

گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین مخصوص اوقات میں گیس ملے گی کاغذ پر جاری کیا گیا شیڈول عملی طور پر نافذ نہیں ہوتا،صارفین کے تحفظات

کراچی(کامرس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں موسم سرما کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ، گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف تین مخصوص اوقات میں گیس ملے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ناشتہ کے لیے صبح ساڑھے چھ بجے سے صبح نو بجے تک، دوپہر کے کھانے کے لیے دوپہر بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک اور رات کے کھانے کے لیے شام چھ بجے سے رات نو بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کھانا پکانے کے امور انہی اوقات کے مطابق ترتیب دیں، کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1199 یا آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔دوسری جانب صارفین نے اس شیڈول پر عملدرآمد کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذ پر جاری کیا گیا شیڈول عملی طور پر نافذ نہیں ہوتا، مقررہ وقت سے پہلے ہی گیس بند کر دی جاتی ہے اور گیس آنے کے وقت بھی تاخیر سے آتی ہے ، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں صبح ساڑھے چھ بجے کے بجائے سات بجے کے بعد گیس آتی ہے اور نو بجے سے پہلے ہی بند ہو جاتی ہے اور دوپہر اور رات کے اوقات میں بھی یہی صورتحال رہتی ہے ۔متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگے ایل پی جی سلنڈر خریدنا ہر گھرانے کے بس میں نہیں ہے ،جن علاقوں میں پریشر کم یا گیس تاخیر سے آتی ہے وہاں فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...