سکھر:پولیس کا کریک ڈاؤن،6 ملزم گرفتار، اسلحہ، چرس برآمد

سکھر:پولیس کا کریک ڈاؤن،6 ملزم گرفتار، اسلحہ، چرس برآمد

سکھر(بیورو رپورٹ) جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات فروشوں کے خلاف سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور 4769 گرام چرس برآمد۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر احمد چودھری کی ہدایت پر تھانہ دبر کی حدود میں اسلحہ سمیت ملزم کریم بخش چوہان، تھانہ باگھڑجی کی حدود میں قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم پیارو جتوئی ،تھانہ نیوپنڈ نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم راشد چنو کو گرفتار کر کے قبضے سے 2050 گرام منشیات چرس برآمد کرلی۔ تھانہ کندرا کی حدود میں منشیات سپلائر نور محمد عرف نورو میرانی کو گرفتار کر کے 1100 گرام چرس برآمد کی گئی۔تھانہ صالح پٹ کی حدود میں چرس سمیت گرفتار ملزم میر خان شر کے قبضے سے 1004 گرام منشیات چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ پنوعاقل کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے آئی آر لسٹڈ منشیات فروش گرفتار ملزم عمران علی ملک کے قبضے سے 615 گرام منشیات چرس برآمد کرلی گئی۔ تمام کارروائیوں کے مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...