گھر میں بجلی بورڈ میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، سامان متاثر
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں گھر کے ایک کمرے میں آتشزدگی سے گھریلو سامان متاثر ہو گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ میں گھر کے ایک کمرے میں بجلی کے بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے باعث کمرے میں موجود فرنیچر، بستر اور دیگر سامان متاثر ہوا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments