پانی چوری میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج
سمندری (نمائندہ دنیا) محکمہ انہار نے پانی چوری میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیے ۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر لوئر کینال ایسٹ سرکل یاسر سلیم، ایگزیکٹو انجینئر برالہ ڈویژن خرم بلوچ اور سب انجینئر میاں حمزہ کی زیرقیادت محکمہ انہار کی ٹیمیں پانی چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں۔ محکمہ انہار کے مطابق پانی چوری میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ٹیمیں مسلسل نگرانی اور چیکنگ کر رہی ہیں۔ پانی چوری پکڑے جانے پر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments