جھنگ :ریسکیو 1122 کی اکتوبر میں 7 ہزار 641 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی

جھنگ :ریسکیو 1122 کی اکتوبر میں 7  ہزار 641 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 نے اکتوبر کے دوران 7 ہزار 641 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار 661 متاثرین کو ریسکیو کیا اور ہسپتال منتقل کیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے ریسکیو 1122 جھنگ کی ماہانہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ریسکیو کنٹرول روم میں مجموعی طور پر 33 ہزار 79 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 7 ہزار 641 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ان ایمرجنسیز میں ایک ہزار 39 ٹریفک حادثات، 5 ہزار 794 طبی ایمرجنسیز، آتشزدگی کے 24 واقعات، جرائم و تشدد کے 117 واقعات، ڈوبنے کے دو واقعات، عمارت گرنے کے چار واقعات، بلندی سے گرنے کے 451 واقعات اور دیگر نوعیت کی 210 ایمرجنسیز شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...