ٹوبہ : واسا کی واجبات کی وصولی کے لیے فیلڈ سرگرمیاں جاری

ٹوبہ : واسا کی واجبات کی وصولی  کے لیے فیلڈ سرگرمیاں جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ڈی واسا کامران کاہلوں کی زیر نگرانی واسا کی ٹیمیں سیوریج سے متعلق شہری شکایات کے فوری ازالے اور واجبات کی وصولی کے لیے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔

ایم ڈی واسا کی ہدایت پر مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نکاسی آب کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔واسا کی فیلڈ ٹیمیں سیوریج لائنوں کی صفائی، بندش دور کرنے اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔دوسری جانب واسا کے واجبات کی وصولی کے لیے بھی خصوصی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں صارفین سے بقایا جات وصول کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں تاکہ ادارے کے مالی وسائل بہتر بنانے کے ساتھ شہری خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...