چنیوٹ : ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
چنیوٹ : ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی الٹے ہوئے ٹینکر سے تمام ڈیزل دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیاگیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیصل آباد روڈ بائی پاس چوک کے قریب ڈیزل سے بھرا 10 ہزار لٹر گنجائش کا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت 34 سالہ علی رضا سکنہ شاہ کوٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس، فائر اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے زخمی ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران بھٹہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں اور حفاظتی انتظامات کی نگرانی کی۔ ڈیزل کے ممکنہ اخراج کے خطرے کے پیش نظر الٹے ہوئے ٹینکر سے تمام ڈیزل دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا گیا۔ بعدازاں ریسکیو 1122 کی نگرانی میں آئل ٹینکر کو بحفاظت سیدھا کر دیا گیا اور حفاظتی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments