جھمرہ روڈ پر تجاوزات ، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج

جھمرہ روڈ پر تجاوزات ، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج

جھمرہ روڈ پر تجاوزات ، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح:سی ٹی او

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک سرکل مدینہ ٹاؤن کی نگرانی میں انچارج ٹریفک عبداللہ پور نے جھمرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے 12 افراد کے خلاف تھانہ منصورآباد میں مقدمات درج کروا دیئے جبکہ ملزموں کو حوالات میں بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد کو متعدد بار سڑک کلیئر کرنے اور تجاوزات ختم کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئی مرتبہ سڑک سے رکاوٹیں بھی ہٹوائی گئیں، تاہم ملزموں کی جانب سے بار بار سڑک بلاک کرکے شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی تھیں۔ بار بار تنبیہ کے باوجود خلاف ورزی جاری رکھنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ شاہراہوں پر تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کی سہولت، محفوظ سفر اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...