ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت، تاجروں کا کارروائی کا مطالبہ

ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت، تاجروں کا کارروائی کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلیٰ و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل اور صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے کہا ہے کہ۔۔۔۔

ملک میں گیس کے شدید بحران کے دوران عمان سے سات ہزار میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی لے کر آنے والے دو جہازوں کی آمد خوش آئند ہے ، تاہم اس کے باوجود منافع خوروں نے اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے مقررہ 292 روپے فی کلو نرخ نظرانداز کر دیے ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ حکومت اور انتظامیہ منافع خور مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے ۔ انہوں نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ایل پی جی پلانٹ مالکان، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز پر مشتمل پوری سپلائی چین کی کڑی نگرانی کرے تاکہ ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...