ٹی ایچ کیو ہسپتال جھمرہ میں سہولیات کا فقدان ، شہری سراپا احتجاج
غریب اور مستحق مریض بنیادی طبی سہولیات سے محرومی کے باعث شدید پریشانی کا شکار
چک جھمرہ (نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ میں مبینہ بدانتظامی، ادویات کی عدم دستیابی اور ڈاکٹروں کے مریضوں کے ساتھ ناروا رویے کے حوالے سے شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا۔ دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے آنے والے غریب اور مستحق مریض مبینہ طور پر بنیادی طبی سہولیات سے محرومی کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کارکردگی اور انتظامی امور پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مبینہ طور پر مناسب توجہ نہیں دی جاتی۔ شہریوں نے ادویات کی عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں علاج کی امید لے کر آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض سرکاری ڈاکٹروں نے نجی ہسپتال اور کلینک قائم کر رکھے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments