چڑیا گھر میں نئے زیبرا کی آمدپرتقریب،سنووی نام منتخب

 چڑیا گھر میں نئے زیبرا کی آمدپرتقریب،سنووی نام منتخب

بچوں کی بھرپور شرکت ،زیبراکیساتھ تصاویر بنوائیں، تحفظ جنگلی حیات کا شعور اجاگر

لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور چڑیا گھر میں نئے زیبرا کی آمد پرنام رکھنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بچوں نے بھرپور شرکت کی۔قرعہ اندازی کے ذریعے نئے زیبرا کا نام سنووی منتخب کرلیا گیا۔ تقریب لاہور چڑیا گھر اور ٹی این ایس بیکن ہاؤس گلبرگ کیمپس کے اشتراک سے ہوئی۔زیبرا کے نام کا اعلان کرنے سے قبل بچوں کیلئے خصوصی میجک شو کا اہتمام کیا گیا جس سے تقریب میں دلچسپی اور رونق بڑھ گئی۔ بچوں نے نئے زیبرا کو قریب سے دیکھا، اسکے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران بچوں کو جنگلی حیات کے تحفظ، جانوروں کی فلاح و بہبود اور قدرتی ماحول کی اہمیت سے بھی آگاہی دی گئی۔ سرگرمی کا مقصد بچوں میں جانوروں سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا تھا۔اس موقع پر بچوں نے جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...