ڈی پی او چنیوٹ کی پولیس اہلکاروں سے ملاقات ،مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ کی پولیس  اہلکاروں سے ملاقات ،مسائل سنے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

 ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں سے خیریت دریافت کی،صحت،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...