رکشہ ڈرائیوروں کے تسلط کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدود ہو گئیں
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب کے کچہ بازار اور چھتری چوک میں رکشہ ڈرائیوروں کے تسلط کے سبب آمدو رفت کی راہیں مسدود ہو گئیں
جس کی وجہ سے تاجرون اور چھوٹے دکانداروں کو کارو بار جاری رکھنے میں شدید دشواریاں حائل ہیں شہریوں کے مطابق رکشہ ڈرائیوروں نے بازار کے اہم مقامات پر قبضہ جما رکھا ہے ، جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب، ڈی پی او خوشاب اور متعلقہ ٹریفک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچہ بازار اور چھتری چوک میں فوری تجاوزات اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے . خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور بازار میں مستقل ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں۔آخر سوال یہ ہے کہ عوام کو درپیش ان مسائل کا ذمہ دار کون ہے اور شہریوں کو ریلیف کب ملے گا؟قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے اور بازار میں مستقل ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments