احمد پور سیال :ایل پی جی کی قیمت 580 روپے فی کلو مقرر کرنیکی ہدایت
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گیس پلانٹ مالکان سے قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اجلاس کیا۔
پلانٹ مالکان نے ایل پی جی کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کو سرکاری نرخوں پر فروخت میں رکاوٹ قرار دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں ایل پی جی 580 روپے فی کلوگرام فروخت کرنے کی ہدایت کی، جس پر پلانٹ مالکان نے رضامندی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments