او ایس آر سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

او ایس آر سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کی زیر صدارت اجلاس ،فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ

منڈی بہا ئوالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر منڈی بہا ئوالدین عدیل حیدر کی زیر صدارت او ایس آر سکیمز کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ضلع میں مقامی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن کو عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے مو ثر انداز میں بروئے کار لانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں او ایس آر سکیم کے تحت 220 ملین روپے کی لاگت سے جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں مالی وسائل کی دستیابی فنڈز کی تقسیم و استعمال منصوبہ بندی اور عملی پیش رفت سمیت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار اور انتظامی امور کے حوالے سے مختلف پہلو ئوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ او ایس آر سکیم کے تحت منظور شدہ اور زیرِ عمل منصوبوں پر پیش رفت مزید تیز کی جائے اور تمام ترقیاتی سرگرمیوں میں شفافیت مالیاتی نظم و ضبط تعمیراتی معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...