لالہ موسیٰ :ہسپتال میں مریضوں کی قطاریں ،وزیر صحت برہم
سی ای او کو 72گھنٹوں میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
لالہ موسیٰ (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا ) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال لالہ موسیٰ کا اچانک دورہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا فارمیسی پر مریضوں اور لواحقین کی لمبی قطاروں پر برہمی کا اظہار ،متعلقہ سی ای او کو 72 گھنٹوں میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنی لمبی لائن بالکل قابلِ قبول نہیں اس کی جگہ تبدیل کر دیں اور شفٹ نہیں کر سکتے تو یہاں بیٹھنے کی جگہ ہو تاکہ اتنی لمبی لائن میں نہ آنا پڑے ،سی ای او گجرات کو کنوینس کرو کہ مجھے اگلے بہتر گھنٹوں میں یہ سسٹم ختم چاہیے یہاں جو کرنا ہے جس طرح کرنا ہے کرو، یہ لائن مجھے برداشت نہیں یعنی میرے گھر کی بہو بیٹی لائن میں لگی کھڑی ہو تو کیا میں برداشت کروں گا یہ بھی کسی کی بہنیں بیٹیاں ہیں یہ سب کچھ بلکل ناقابل برداشت ہے ساتھ ہی ساتھ نو تعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments