ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال ڈسکہ ،جامکے چیمہ سکول کا دورہ
مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی سرگرمیوں کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے تحصیل ڈسکہ کے دورے کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ، گورنمنٹ ہائی سکول جامکے چیمہ اور مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر بھی ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈسکہ کے دورے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور طبی عملے کے رویے کے بارے میں فیڈ بیک حاصل کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجے کے انتظامات میں بہتری کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول جامکے چیمہ کے دورے کے دوران تعلیمی سرگرمیوں، انتظامی امورکا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments