گوجرہ میں گھریلو تنازعات پر شوہروں کا بیویوں پر تشدد

گوجرہ میں گھریلو تنازعات  پر شوہروں کا بیویوں پر تشدد

گوجرہ (نمائندہ دنیا)گوجرہ میں دو مختلف واقعات کے دوران شوہروں نے اپنی بیویوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

چک نمبر 158 ج ب کی عابدہ بی بی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر فرمان علی نشے کا عادی ہے اور آئے روز جھگڑا کرتا رہتا ہے ۔ گزشتہ روز اس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، پرچا پھاڑ دیے اور شدید زخمی کر دیا۔دوسری جانب چک نمبر 424 ج ب کی روبینہ بی بی نے بھی تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا اپنے شوہر غلام شبیر سے جھگڑا ہو گیا، جس پر اس نے اپنے بھائیوں کو بلا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...