جھنگ :آئمہ مساجد کاماہانہ ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

جھنگ :آئمہ مساجد کاماہانہ ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ضلع جھنگ کے علمائے کرام اور آئمہ مساجد نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ 25 ہزار روپے مالی معاونت کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بقایا رقم فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متاثرہ افراد کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مالی معاونت کا اعلان ہونے کے بعد مساجد کی انتظامیہ اور نمازیوں نے بھی اپنی طرف سے مالی مدد فراہم کرنا روک دی تھی، جس کے باعث علمائے کرام اور آئمہ مساجد کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ہے کہ طے شدہ مالی معاونت کے بقایا جات فوری جاری کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...