ٹوبہ :تاریخی ٹیکو پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ تاخیر کا شکار

ٹوبہ :تاریخی ٹیکو پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ تاخیر کا شکار

منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث پارک کی افادیت بھی متاثر ، شہریوں کو مشکلات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے وسط میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل ٹیکو پارک کی تزئین و آرائش کا منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا ترقیاتی منصوبہ تاحال مکمل نہ ہونے کے باعث پارک کی افادیت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکو پارک عرصہ دراز سے شہریوں اور خاندانوں کے لیے سیر و تفریح کا اہم مرکز چلا آ رہا ہے ۔ پارک کی تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبہ شروع کیا گیا تھا، جس سے شہریوں کو توقع تھی کہ اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرکے ایک خوبصورت تفریحی مقام بنایا جائے گا۔ تاہم کام کی رفتار سست ہونے اور مختلف مراحل میں تاخیر کے باعث منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ تعمیراتی کام ادھورا ہونے سے پارک آنے والوں کو آمدورفت، بیٹھنے اور تفریح سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ پارک کی خوبصورتی اور ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پہلے ہی معیاری تفریحی مقامات کی کمی ہے ، اس لیے تاریخی ٹیکو پارک کی بحالی کا منصوبہ شہریوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے منصوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر باقی ماندہ کام کی تکمیل کے لیے واضح مدت مقرر کریں اور مزید تاخیر سے گریز کریں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے پارک کو دوبارہ فعال بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...