اسلامیہ ہائی سکول عباس پور کی فٹ بال ٹیم زونل مقابلوں میں اول

 اسلامیہ ہائی سکول عباس پور کی فٹ  بال ٹیم زونل مقابلوں میں اول

پینسرہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عباس پور نے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی میدان میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں 2026ء میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔

 سکول کی فٹ بال ٹیم نے چار سکولوں پر مشتمل زونل مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹاپ ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بعد ازاں تحصیل صدر کی دو بہترین ٹیموں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عباس پور اور دسوہہ، نے تحصیل سطح کے کوالیفائنگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مقابلوں کے اگلے مرحلے میں فیصل آباد کی پانچوں تحصیلوں سے دو، دو بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان کے درمیان مقابلوں کے بعد کامیاب ٹیمیں ضلعی سطح کے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر سر گلزار اور ادارے کے سربراہ ہیڈ ماسٹر سر ممتاز نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کی متوازن نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ کھیل طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ خود اعتمادی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...