چنیوٹ:جرائم پیشہ 32 ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

چنیوٹ:جرائم پیشہ 32 ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 340 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاریوں کو بھی حراست میں لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ ملزم گرفتار کرکے تین کلوگرام سے زائد چرس اور شراب برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ قمار بازی، ناجائز اسلحہ رکھنے ، گیس ری فلنگ، غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے ، بجلی چوری اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران 115 مشکوک افراد اور 111 مشکوک گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 340 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور پانچ لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...