کھلی کچہری میں کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی عدم شرکت پر احتجاج

کھلی کچہری میں کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی عدم شرکت پر احتجاج

دکانوں اور گھروں پر کئی سو گنا اضافی ٹیکس عائد کرنا ناقابل برداشت ہے :تاجر

شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا) ڈی جی لینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کی ہدایت پر شورکوٹ میں منعقدہ کھلی کچہری کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کی عدم شرکت کے باعث بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 10 نومبر کو منعقدہ کھلی کچہری میں شہری اور تاجر ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کی غیر حاضری پر مشتعل ہو گئے اور احتجاج کرتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے ، مگر ایگزیکٹو آفیسر نہ آئے اور نہ ہی ان کی شکایات سنیں۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ 26 نومبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے ۔ دکانوں اور گھروں پر کئی سو گنا اضافی ٹیکس عائد کرنا ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے ڈی جی کنٹونمنٹ بورڈ سے بے تحاشا اضافی ٹیکسوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...