ہسپتالوں میں علاج کیلئے آئے دو شہری جیب تراشوں کے ہاتھوں لٹ گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سول لائن کے علاقے میں سول اور الائیڈ ہسپتال میں علاج کے لیے آئے دو شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گئے ۔
اعظم سول ہسپتال جبکہ شبیر حسین الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹرز کے کمروں کے باہر اپنی باری کا انتظار کررہے تھے کہ اس دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب تراش ان کی جیبوں سے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments