بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کی تعمیر ،2افراد کیخلاف مقدمات
میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کی ٹیموں کی مختلف مقامات کی جانچ پڑتال
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بغیر منظور شدہ نقشے اور اجازت نامے کے عمارتیں تعمیر کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ کی ٹیموں نے مختلف مقامات کی جانچ پڑتال کی تو دو افراد بغیر نقشہ منظور کروائے اور اجازت حاصل کیے عمارتیں تعمیر کرتے پائے گئے ۔ متعلقہ حکام کی رپورٹ پر ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments