وصولیاں خزانے میں جمع نہ کروانے والے ریونیو فیلڈ افسروں کے خلاف کاروائی کا حکم

 وصولیاں خزانے میں جمع نہ  کروانے والے ریونیو فیلڈ افسروں  کے خلاف کاروائی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی سیکرٹری اسیسمنٹ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں لاکھوں روپے کی وصولیاں سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والے ریونیو فیلڈ افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 او ر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور دیگر فیلڈ عملے کی جانب سے ایسی متعدد رسیدیں سامنے آئی ہیں جن کا ریونیو تاحال قومی خزانے میں جمع نہیں کروایا گیا اس حوالے سے کئے جانیوالے خصوصی آڈٹ کے پیراز بھی اسی وجہ سے نا مکمل ہیں،لہذاان سے وصولیاں کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے علاوہ فرائض سے چشم پوشی کے مرتکب افسران کے خلا ف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...