ملت ٹاؤن :خاتون اور کمسن بیٹے کا مبینہ اغوا ، مقدمہ درج
ناظم کی اہلیہ اوربیٹے کو اغواکرکے گھرسے زیورات اورسامان بھی چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں شادی شدہ خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور گھر سے زیورات، نقدی و دیگر سامان چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹے کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا، جبکہ گھر سے زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی چوری کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments