رضا آباد :ون ویلنگ گینگ کا سرغنہ احمد چیمپئن گرفتار

رضا آباد :ون ویلنگ گینگ  کا سرغنہ احمد چیمپئن گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ احمد چیمپئن کو گرفتار کرلیا۔

 تھانہ رضا آباد کے علاقے میں سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم نے ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔ ملزم نہ صرف فیصل آباد بلکہ دیگر شہروں میں بھی ون ویلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث بتایا جاتا ہے ۔ وہ کچھ عرصہ قبل کینال روڈ پر ون ویلنگ کے دوران گر کر زخمی بھی ہوچکا ہے ۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ رضا آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا، جس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...