کم عمرلڑکے کوبدفعلی کانشانہ بناکر قابل اعتراض ویڈیوبھی بنالی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے کو قابو کرکے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں اظہار نامی شہری کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا گیا کہ ملزموں نے اس کے کم عمر بیٹے کو قابو کرلیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔ جس کی بنیاد پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments