نہری پانی چوری کرنیوالے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات

نہری پانی چوری کرنیوالے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمات

ملزم نہری کھال توڑ کر اپنی فصلیں سیراب کرنے میں ملوث پائے گئے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ ساہیانوالہ کے مختلف علاقوں میں نہری پانی چوری کرنے والے 30 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کی ٹیموں نے مختلف مقامات کی جانچ پڑتال کی تو 30 سے زائد افراد نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اس سے اپنی فصلیں سیراب کرنے میں ملوث پائے گئے ۔ ملزم سرکاری پانی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ محکمہ انہار کی رپورٹ پر ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...