بلوں کی ادائیگی کا جھانسہ دے کر شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکلوا لیے گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں بلوں کی ادائیگی کا جھانسہ دے کر شہری کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تنویر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے بل جمع کروانے کا جھانسہ دے کر اس کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر بھاری رقم نکال لی اور اسے فراڈ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments