نجی سکول میں فائر سیفٹی ورکشاپ اور ڈینگی آگاہی سیشن کا انعقاد
شرکاء کو آگ لگنے پر ممکنہ نقصانات سے بچنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیاگیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی نجی سکول میں آگ سے بچاؤ کی تربیتی ورکشاپ اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوران طلبہ اور سکول کے عملے کو آگ سے بچاؤ، آگ بجھانے والے آلات کے درست استعمال اور ہنگامی صورتحال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور محفوظ ردعمل اختیار کرنے اور ممکنہ نقصانات سے بچنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ اور سکول کے عملے کو ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں و تعلیمی اداروں میں صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت بتائی گئی۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں حفاظتی تربیت اور آگاہی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا اور محفوظ ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments