شادی نہ ہونے کی رنجش پر 2 سالہ بچہ قتل، ملزم گرفتار

شادی نہ ہونے کی رنجش پر  2 سالہ بچہ قتل، ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شادی نہ ہونے کی رنجش پر کمسن بچے کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں ملزم حارث اپنے ہی گاؤں کے رہائشی ناصر ظہور کی بیوی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ شادی نہ ہونے کی رنجش پر حارث نے اس کے بچوں رویان اور ذوہان کو ورغلایا اور انہیں موٹر سائیکل پر بٹھا کر موٹروے پل کے قریب لے گیا، جہاں ملزم نے دو سالہ بچے ذوہان کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم حارث کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...