ڈجکوٹ :فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

ڈجکوٹ :فائرنگ کرکے شہری کو  قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزم عاقب نے فائرنگ کرکے بلال کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو کر اشتہاری قرار پایا تھا۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی وسائل کی مدد سے سراغ لگا کر ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...