6ون ویلر گرفتار، 40 روز میں تعداد 20 ہو گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث چھ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سے چار کے خلاف تھانہ غلام محمد آباد، ایک کے خلاف تھانہ رضا آباد اور ایک کے خلاف تھانہ منصورہ آباد میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔گزشتہ 40 روز کے دوران ون ویلنگ میں ملوث 20 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ کے خطرناک نتائج سے آگاہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments